جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روپے کی قدر میں کمی، عوام کا جینا محال

08 اپریل, 2019 14:57

کراچی: روپے کی قدر میں کمی، ڈالر اور پیٹرول کے بڑھتے نرخوں کے باعث ہونے والی منہگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ مشکلات جھیلتے عوام حکومت پر برس پڑے حامی کہتے ہیں آگے چل کر بہتری ہوگی ثمرات ملیں گے۔

بڑہتی مہنگائی کے اثرات سے ستائے کراچی کے عوام تبدیلی حکومت پر برس پڑے کہتے ہیں کوئی نیا پاکستان نہیں سب حکمران ایک ہیں مشکلات برداشت تو عوام کو پڑتی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑہنے سے انکی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے جن پر گذرتی ہے پتہ تو اسے ہوگا۔

خان حکومت کی کارکردگی کو بہتر سمجھنے والے عوام کہتے ہیں آج مشکلات ہیں کل آنے والے دن بھتر ہونگے کسی نے تو حل تجویز کردیا کہتے ہیں گذارہ کرنے کے لیئے منہگی چیزیں چھوڑکر سستی اشیاء خریدی جائیں

نئے پاکستان میں بھتری کے خواب دکھاکر اقتدار میں آنے والی حکومت آٹھ ماہ میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی تو نہ لاسکی البتہ مشکل اقدامات کے مثبت نتائج کی نوید کا لولی پاپ دیکر مزید سے مزید تر منہگائی میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے کیمرہ میں اویس دائود کے ساتھ فیاض قریشی جی نیوز کراچی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top