جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ : ہوائی جہاز گھر سے ٹکرا گیا، تین افراد ہلاک، گھر میں موجود دو افراد محفوظ

03 اکتوبر, 2022 10:29

امریکی شہر میں ایک نجی چھوٹے طیارے نے رہائشی گھر کا آدھا حصہ تباہ کردیا، لیکن گھر میں موجود دو افراد محفوظ رہے۔

امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر ہرمینٹاؤن میں ایک چھوٹا نجی طیارہ ہوائی اڈے کے قریب ایک گھر کی دوسری منزل سے ٹکرا گیا، لیکن گھر میں موجود سوئے ہوئے دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم طیارے میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرینی علاقوں کا الحاق، شدید ردعمل،روسی صدر خمیازہ بھگتیں گے : امریکی صدر

گھر کے فرد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوئے ہوئے ایک گھنٹہ ہی ہوا تھا، کہ جہاز گھر سے ٹکرایا۔ واقعے کے بعد پورے گھر میں دھول تھی، جس کے باعث ہم ایک دوسرے کو دیکھ بھی نہیں پا رہے تھے۔

اس کا کہنا تھا کہ میں نے کسی طرح ٹارچ آن کیا تو اور پہلی چیز جو میں نے دیکھی وہ ہمارے بستر کے آخر میں پڑا ہوا ہوائی جہاز کا پہیہ تھا۔ جب باہر دیکھا تو ہمارا گھر کا آدھا حصہ غائب تھا۔ طیارے کا ملبہ اس کے ٹرک اور گیراج کے درمیان پھنس گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top