جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی وفد قاہرہ پہنچ گیا، ‘جنگ بندی اب نظر آرہی ہے’: امریکا

23 اگست, 2024 10:40

اسرائیلی مذاکرات کار غزہ میں جنگ مذاکرات کے لیے مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں جب کہ امریکا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اب نظر آرہی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موساد کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور اسرائیل کی داخلی سکیورٹی سروس کے سربراہ رونن بار سمیت اسرائیلی مذاکرات کار قاہرہ میں غزہ سے متعلق مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وفد ایک نئی تجویز پیش کر رہا ہے جس کے تحت فلاڈیلفیا کوریڈور میں اقوام متحدہ کے نگران مشن کو اجازت دی جائے گی۔

اس منصوبے میں فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ رفح کراسنگ پر یورپی یونین کا مشن شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی آہستہ آہستہ سرحد سے نکل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا وقت آگیا ہے، کملا ہیرس

اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے سلامتی کونسل کو بتایا تھا کہ جنگ بندی کا معاہدہ نظر آ رہا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیل، غزہ اور مصر کو الگ کرنے والی تنگ سرحدی پٹی فلاڈیلفی کوریڈور پر بین الاقوامی فوج تعینات کرنے پر رضامندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top