جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ کی نائب وزیر خارجہ کی ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات، افغان معاملے پر تبادلہ خیال

08 اکتوبر, 2021 10:15

اسلام آباد : امریکہ کی نائب وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلاء اور افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

امریکہ کی نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی، جس میں باہمی امور، خطے کی بدلتی صورتحالم معاشی تعاون، تجارت، خطے کی سیکورٹی صورت اور افغانستان پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے : امریکہ

اس موقع پر معید یوسف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی نئی عبوری حکومت سے بات کرنے اور روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکی وفد نے افغانستان سے انخلاء اور افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top