جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی کانگریس نے جو بائیڈن کی کامیابی کی توثیق کردی

07 جنوری, 2021 17:03

واشنگٹن : امریکی کانگریس نے باضابطہ طور پر جو بائیڈن کی امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی توثیق کر دی ہے، بیس جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

کانگریس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ جو بائیڈن اور کملا ہیرس امریکہ کے اگلے صدر اور نائب صدر ہوں گے، وہ بیس جنوری کو عہدہ سنھبالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا: فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات، 12 افراد زخمی

سینیٹ اور کانگریس دونوں کے اراکین نے ریاست ایریزونا اور پینسلوینیا کے نتائج پر موجود اعتراضات کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد کانگریس کو ضابطے کی کارروائی روکنی پڑی تھی، سیکورٹی فورسز کے حالات کنٹرول میں لینے کے بعد کامیابی کی توثیق کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top