ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کیا اروشی نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے پہنچی ہیں؟

09 جون, 2024 18:06

ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کیلئے بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نیویارک پہنچ گئیں۔

دونوں ٹیمیں آج نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

پاک بھارت میچ کیلئے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ سمیت شوبز شخصیات بھی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی ٹی20 ورلکپ کا اہم ٹاکرا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں خرابیوں کا ذمہ دار کون؟ ورلڈکپ کے بعد کھل کر بتاؤں گا

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مِرر ویڈیو بنا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی اسٹوری کی لوکیشن میں نیویارک لکھا جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ وہ میچ کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کریں گی۔

مزید پڑھیں: کبریٰ خان پاکستان کے کس کرکٹر کو پسند کرتی ہیں؟

اروشی روٹیلا کے مداح سوال کررہے ہیں کہ وہ میچ میں بھارت کو سپورٹ کریں گی یا پھر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی کیونکہ ماضی میں دونوں کی دوستی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)

دوسری جانب بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی اور ماڈل سارہ ٹنڈولکر بھی پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھنے کیلئے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے نیویارک میں موجود ہیں۔

VIDEO: सारा तेंदुलकर पहुंची अमेरिका, इंडिया-पाकिस्तान मैच से पहले आईं नज़र - Sara Tendulkar Spotted In New York For India Vs Pakistan Match In T20 World Cup 2024

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top