ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ٹیم میں خرابیوں کا ذمہ دار کون؟ ورلڈکپ کے بعد کھل کر بتاؤں گا

09 جون, 2024 17:30

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی حقیقت سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو کے دوران ہوسٹ نے ٹیم میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے متعلق سوال کیا؟ جس پر سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ پینل میں محمد وسیم بیٹھے ہیں جنہوں نے بہترین انداز میں کام کیا تھا، انہیں بھی بہت چیزیں معلوم ہیں! مجھے بھی بہت کچھ معلوم ہے لیکن کھل کر بول نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں خرابیوں کی ذمہ داری کپتان پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ سب کو اپنے ساتھ لیکر چلتا ہے، یا تو کپتان ٹیم کو ماحول خراب کردیتا ہے ورنہ ٹیم کو بنا دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: اعظم خان آؤٹ، عماد وسیم بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے تیار

سابق کرکٹر نے کہا کہ کوچز، ٹیم مینجمنٹ سے پہلے کپتان ہی ٹیم کو متحد کرتا ہے اسکے پاس اختیار ہوتا ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی سپورٹ کرتی ہے، میدان پر ٹیم لڑانے کا کام کپتان کا ہے۔

شاہد آفریدی نے ہچکچاتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین کے ساتھ میرا رشتہ کسی اور قسم ہے، اگر میں کوئی بات کروں گا بھی لوگ یہی کہیں گے کہ اپنے داماد کو سپورٹ کررہا ہے، حالانکہ میں ایسا نہیں ہوں! اگر میری بیٹی، بیٹا یا داماد غلط ہیں تو میں غلط کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نے بڑی بڑی غلطیاں کی ہیں، ورلڈکپ کے بعد کھل کر بات کروں گا، ہمارے لوگوں نے خود اس یونٹ کو خراب کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top