ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کبریٰ خان پاکستان کے کس کرکٹر کو پسند کرتی ہیں؟

08 جون, 2024 18:22

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتادیا۔

مقامی ٹی وی پر خصوصی ورلڈکپ ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان سے سوال پوچھا گیا کہ کرکٹ میں دلچسپی کیوں نہیں رکھتیں؟۔

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے! جب پاکستان کھیلتا ہے تو میں کرکٹ سے لطف اندوز ہوتی ہوں لیکن امریکا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کو فالو نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا سے شکست! شوبز شخصیات پر بھی کرکٹرز پر برہم

اداکارہ سے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتانے کا کہا گیا تو انہوں نے فاسٹ بولر کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نسیم شاہ ٹیم میں بہترین اضافہ ہیں۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اگرچہ کہ کرکٹ میں دلچسپی نہیں ہے تاہم وہ کرکٹ صرف نسیم شاہ کے کھیل کیلئے پسند کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top