جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان میں بدامنی کا سب سے برا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا : آئی ایس پی آر

17 جولائی, 2021 16:28

روالپنڈی : میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے برا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ خطے کی صورت حال پر گہری نظر ہے۔ افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان نے افغانستان میں امن عمل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک افغان بارڈر پر فینسنگ کا کام 90 فیصد مکمل، غیر قانونی نقل و حرکت بند

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے ضامن نہیں، یہ فیصلہ افغان فریقوں نے کرنا ہے۔ مستقبل میں پیدا ہونے والے حالات کے لیے ہم نے بہت تیار کی ہے۔ ملک و قوم کے لیے سیکیورٹی کے اقدامات کیئے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے برا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان کا بھی سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ خطے کے امن کا دارومدار افغانستان میں امن عمل سے ہے۔ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کے دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان میں شدت پسند گروپوں کو بھی تقویت مل سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top