جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

’’لاکھوں‘‘ لوگ کہاں گئے؟ پی ٹی آئی پٹ گئی، ڈھیٹ بن کر کھڑا ہے یہ کپتان : حمزہ شہباز

26 مئی, 2022 10:57

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ خالی سڑکیں جھوٹ کی داستان ہیں۔ پی ٹی آئی پٹ گئی، پاکستان کو دنیا میں تماشہ بنانے کے باوجود اسے شرم نہیں آئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ عمران کی انا ملک سے بڑی ہے۔ یہ شخص اعلیٰ عدلیہ کا حکم ماننے سے بھی انکاری ہے۔ پاکستان کو دنیا میں تماشہ بنانے کے باوجود اسے شرم نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان 6 دن بعد 6 لاکھ آدمی لے آئیں، ان کی حمایت کردوں گا : رانا ثناءاللہ

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کو شہید، سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد سے فسطائیت دکھائی گئی ہے۔ ’’لاکھوں‘‘ لوگ کہاں گئے، خالی سڑکیں جھوٹ کی داستان ہیں۔ پی ٹی آئی پٹ گئی، پھر بھی ڈھیٹ بن کر کھڑا ہے یہ کپتان۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top