جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے: سعد رفیق

18 نومبر, 2022 10:42

لاہور: سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے، یہ بات بھی کرنا چاہتے ہیں اور شرماتے بھی ہیں۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا مہم پر اربوں روپے خرچ کیے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا عمران خان کا وطیرہ ہے، عمران خان نے توشہ خان کو مال مفت سمجھ کر بے رحمی سے لوٹا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کو جہاں جانا ہے جائیں، فیصلہ حقائق پر ہوگا: خواجہ آصف

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے، یہ بات بھی کرنا چاہتے ہیں اور شرماتے بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کسی سیاسی جماعت نے تسلیم نہیں کیا تھا، پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top