جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مافیا کیا ہوتی ہے ؟ ہر شعبہ فکر میں اب مافیا وجود رکھتی ہے!

28 اکتوبر, 2021 14:44

مافیا کی عام تعریف کے مطابق منظم جرائم پیشہ گروپ کو مافیا کہا جاتا ہے۔ کسی دور میں مافیا اٹلی کے صقلیہ کے مجرم عناصر کو کہا جاتا تھا۔ انہیں "کوسا نوسترا” بھی کہا جاتا تھا جو انیسویں صدی کے نصف آخر میں صقلیہ کے علاقے میں کھل کر اپنی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔

 

بعد از یہ اصطلاح عام ہو گئی اور پھر ہر اس طرح کے گروہ کو مافیا کہا جانے لگا جو منظم طریقے اور بھرپور ہوشیاری سے غیر قانونی کام کرتی ہوں۔

 

مافیا کا لفط آغاز میں منظم جرائم پیشہ گروہ کے لئے استعمال ہوتا تھا مگر پھر اس میں مزید جدت آئی اور پھر یہ اس گروہ کے لئے بھی استعمال ہونے لگا جو منظم طور پر غیر اخلاقی اور غیر قانونی طریقے سے پیسے کماتے ہیں ۔

 

یہ پڑھیں : پاکستانیوں کی منفرد مگر منفی سوچ

 

پہلے پہل تو منشیات فروش گروہ یا غیر قانونی کام کرنےوالوں کے لئے مافیا کا لفظ بولا جاتا تھا مگر اب مافیا اس گروہ کو بھی کہا جاتا ہے جو غیر اخلاقی طریقے سے یا بلیک میلنگ کرکے لوگوں سے پیسے بٹورتا ہو۔

 

پاکستان میں طرح طرح کے بے شمار ایسے کام یا شعبوں میں مافیا کا وجود ہے جوقانونی طور پر تو قابل گرفت نہیں ہوتے مگر غیر اخلاقی طریقے سے وہ مافیا کڑوڑوں روپے بنالیتے ہیں۔ بلکہ کچھ مافیا تو ایسی ہیں جو اپنے مقدس پیشوں کا لحاط بھی نہیں کرتی اور زیادہ پیسے کمانے کی لالچ میں انسانی خوف اور مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔

 

اس کی سب بڑی مثال ڈاکٹر مافیا ہے۔ ڈاکٹر یعنی ایک مقدس پیشہ لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا ۔ اس مافیا میں تمام ڈاکٹرز نہیں آتے بلکہ بڑی تعداد اس کمرشلزم کے دور میں بھی اپنے پیشے سے وفا کرر ہے ہیں۔

 

Mafia on Steam

 

ڈاکٹرز یعنی مسیحا انسان کے خوف سے کھیلتے ہیں ۔ اس مافیا کی بیک ڈور معاملات لیبارٹری سے طے ہوتے ہیں، جہاں مہنگے مہنگےٹیسٹ ہوتے ہیں اور باقائدہ ڈاکٹرز کا کمیشن سیٹ ہوتا ہے۔

 

اس طرح ادویات کی کمپنیوں سےبھی ان کا کمیشن سیٹ ہوتا ہےاور یہ دوائیاں بہانے بہانے سے ریفر کرتے ہیں اور بیچتے ہیں۔ مریض اور اس کے عز یز حساس موقع پر ڈاکٹر کی ہر بات پر یقین کرتا ہے ۔ اسی طرح ڈاکٹر ز مریض کو کوئی بیماری نہ ہونے کے باوجود اس کو خوف دلا کر، بیمار بنا کر اس سے پیسےلوٹتے ہیں۔

 

مافیا برادری سے جڑا ایک سلسلہ ایمبولینس ڈرائیور کا بھی ہے۔ ایمبولینس ڈرائیور کے سپروائزر کا پرائیوٹ اسپتال سے معاملہ سیٹ ہوتا ہے۔ ایکسڈینٹ میں زخمی ہونے والوں کو قریب کے اسپتال کے بجائے اپنے مطلوبہ اسپتال لے جایا جاتا ہے تاکہ اسپتال سے سیٹ ہوا کمیشن مل سکیں اب چاہے اس اسپتال کا ٹریٹمٹ جتنا بھی خراب ہو۔

 

یہ پڑھیں : تصویری مہم یا مدد فی سبیل اللہ

 

اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ مریض کے اہلخانہ کسی دوسرے اسپتال لے جانے کا بولے تو ایمبولینس ڈرائیوران کو بہلا پھسلا کر ،اس اسپتال کے خلاف خوف دلا کراپنے کمیشن والے اسپتال میں لے جاتے ہیں۔

 

اسی طرح کے اور بھی بے شمار مافیاز ہیں جو آپ کے خوف کا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ جیسے کورونا کے ابتدائی دور میں ماسک بلیک میں فروخت ہوتا تھا۔ 100 والے سینی ٹائزر 300، 400 روپے کا بیچا گیا۔

 

آکسیجن سلینڈر کے نام پر دھندا کیا گیا۔ لوگ جب آکیسیجن کی تلاش میں مارے مارے پھررہے تھے تو ایک آکسیجن سلینڈر 30 ہزار،0 4 ہزار کا بیچا گیا۔ اس طرح کورونا کے ابتدائی دور میں اس مافیا نے انسانیت کی تذلیل کی ، خوف کو بیچا اور کڑوڑوں روپے کمائیں۔

 

Mafia network' at centre of Covid fund fraud in DR Congo, says junior minister

 

بہت سے پیشے ہیں جو مقدس ہیں مگر اب اس سے جڑے لوگوں نے اس کو بزنس بنالیا ہے ۔اس کے علاوہ ملک میں سینکڑوں کے قریب مافیا زہیں جو غیر اخلاقی اور غیر قانونی طریقے سےپیسے کمارہی ہیں۔

 

جیسے چینی مافیا، گندم مافیا، بجلی مافیا، دکاندار مافیا، مرغی مافیا،لینڈ مافیا، چائنہ کٹنگ مافیا، ڈیری فام مافیا، پارکنگ مافیا الغرض ہر شعبے میں مافیا کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے اور یہ غیر قانونی طریقے سے کڑوڑوں ،اربوں روپے کماتے ہیں مگر ان مافیا سے جڑے لوگوں کو کوئی سمجھائے کہ آپ جتنے پیسے بھی کما لو اگر رات کو سکون سے سو نہیں سکتے تو فائدہ کیا ایسی دولت کا ؟

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

 

[simple-author-box]

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top