جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جو کچھ ہورہا ہے وہ جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے: خواجہ آصف

30 جون, 2021 13:48

اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہتا پچھلی اسمبلیاں مثالی تھیں، جو کچھ ہورہا ہے وہ جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 3 سال جس طرح یہ ایوان چلا ہے اس کی عزت میں کمی آئی ہے، اس ایوان میں بھی ہمارے ووٹ کو عزت ملنی چاہیئے، کل کی کارروائی میں ووٹ کی عزت ایوان میں بھی پامال کی گئی، رولز کو فالو کرلیا جاتا تو ایوان کا وقار بلند ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اس کارروائی کو نہیں مانتے، ایوان کی کارروائی آئین کے مطابق چلائی جائے: اسعد محمود

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومتی پارٹی پر ایوان کو چلانے کی ذمہ داری سب سے زیادہ ہوتی ہے، اندرونی و بیرونی مسائل پر ایوان میں کوئی سیر حاصل بحث نہیں ہوئی، جب ہاؤس میں کتابیں چلتی ہیں تو 22 کروڑ عوام کا سر شرم سے جھک جاتا ہے، مختلف ایشوز پر جو کمیٹیاں بنیں، آج ان کمیٹیوں کا وجود بھی مشکوک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحد کے پار حالات بدل گئے تو براہ راست اثرات ہم پر پڑیں گے، گزشتہ روز ووٹنگ ہوجاتی تو کیا فرق پڑتا؟، میں یہ نہیں کہتا پچھلی اسمبلیاں مثالی تھیں، جو کچھ ہورہا ہے وہ جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top