جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایسا پاکستان چھوڑ کر جانا ہے جس پر آنے والی نسلیں ہمارا شکریہ ادا کریں: وزیراعظم

28 جون, 2021 13:04

ناران: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسا پاکستان چھوڑ کر جانا ہے جس پر آنے والی نسلیں ہمارا شکریہ ادا کریں، کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا ناران میں ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے آتے تھے تو اس علاقے میں درخت کٹے نظر آتے تھے، سیاحت کے فروغ کےلیے کیے گئے اقدامات پر کے پی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، علاقے میں درختوں کو دیکھ کرخوشی ہوئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان چھوڑ کر جانا ہے جس پر آنے والی نسلیں ہمارا شکریہ ادا کریں، ماضی میں درختوں کی تباہی کی گئی، میں ساری دنیا پھرا ہوا ہوں، پاکستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں، کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان آج ناران کا دورہ کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ درختوں کی حفاظت کے لیے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے، جو بھی قانون بنایا جائے اس پر سختی سے عمل کیا جائے، دین اسلام میں پاکیزگی کی بہت اہمیت ہے، یہ نیا پاکستان ہے، پہلے صفائی کی کوئی فکر نہیں کرتا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحت کی وجہ سے نوکریاں ملیں گی، پیسہ آئے گا، سویٹزر لینڈ کو 80 ارب ڈالر صرف سیاحت سے ملتا ہے، سویٹزرلینڈ میں سخت قانون ہے، وہ اپنے ملک کا خیال رکھتے ہیں، جو خوبصورتی وادی کاغان میں ہے وہ دنیا بھر میں نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top