جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم آہستہ آہستہ لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں: مفتاح اسماعیل

25 جون, 2022 11:31

اسلام آباد: مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم آہستہ آہستہ لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، صدر کا دوسرا بل بھی بغیر دستخط اعتراضات کے ساتھ واپس کرنا افسوسناک ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، جیولرز کو بھی نیٹ میں لائے ہیں، آئندہ چند ماہ میں پیشہ ور افراد کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکاندار، جیولرز نیٹ میں لانے کیلئے ان کی ایسوسی ایشنز سے بات کی ہے، رئیل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز، ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپرز کو ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا، کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ، سیلون وغیرہ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی حکومت کا شکریہ ،چین سے چند دنوں میں 2.3 ارب ڈالر مل جائیں گے : مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی زور زبردستی نہیں کریں گے، سب کچھ مشاورت سے ہوگا، صدر کا دوسرا بل بھی بغیر دستخط اعتراضات کے ساتھ واپس کرنا افسوسناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top