مقبول خبریں
اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے کافی نروس تھا: حسن علی
حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلش کاؤنٹی میں جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے نروس تھا۔
لنکا شائر کی جانب سے تباہ کن بولنگ پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا تھا کہ 5 وکٹیں لینا ہمیشہ فاسٹ بولرز کے لیے خاص ہوتا ہے، اور یہ 6 وکٹیں بھی میرے لیے بہت خاص ہیں۔
قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب آپ جیمز اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یاد ہے کہ وہ گراؤنڈ میں میرے لیے تالیاں بجا رہے تھے جو میرے لیے بہت ہی یادگار لمحہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی وکٹ مارنس لبوشین، آسٹریلوی بلے باز پھر بے بس
"This one is pretty 𝓼𝓹𝓮𝓬𝓲𝓪𝓵 for me” 🌟@RealHa55an reflects on taking 6-47 on home debut and playing alongside @jimmy9 👏
🌹 #RedRoseTogether pic.twitter.com/Hx3cqCjLK4
— Lancashire Cricket (@lancscricket) April 21, 2022
حسن علی کا کہنا تھا کہ اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے کافی نروس تھا لیکن انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اس لیے ان کے ساتھ بولنگ کرنا بہت اچھا لگا۔
یاد رہے کہ حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے گلوسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 16 اوورز میں 47 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔