جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت کیساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چراسکتے: وزیر خارجہ

01 جولائی, 2021 12:23

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چراسکتے، وزیر اعظم نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز حکومتی پالیسی واضح کردی، ہم بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر کشمیر سے آنکھ نہیں چراسکتے، کشمیریوں کو جس طرح جبرو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مصالحانہ کردار سے واضح ہوگیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے: وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج یو این سیکریٹری جنرل نے پیلٹ گنز کے استعمال پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں، وزیر اعظم نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی ہے، آج افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے امریکا اور پاکستان کا مقصد ایک ہے۔ آج امریکا بھی قائل ہوگیا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ غریب طبقے پر بوجھ پڑا لیکن ہم نے معیشت کو سہارا دیا، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top