جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز بھر گئے، صرف 12 وینٹی لیٹرز دستیاب

24 اپریل, 2021 15:26

لاہور : شہر میں کورونا کے لئے مختص کئے گئے 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز نایاب ہوگئے، صرف 12 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

میواسپتال کے 84، سروسز اسپتال میں 32، گورنمنٹ نواز شریف اسپتال کے 10، پی کے ایل کے 8، جنرل اسپتال کے 29، جناح اسپتال کے 36 اور گنگارام اسپتال کے 20 وینٹی لیٹرز پر کورونا سے متاثرہ مریض زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے 8 بڑے اسپتالوں میں آکیسجن کا یومیہ استعمال 83 فیصد بڑھ گیا

مجموعی طور پر تمام سرکاری اسپتالوں میں سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 12 ویںٹی لیٹرز خالی ہیں۔ آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں۔

محکمہ صحت اسپتالوں کو مزید وینٹی لیٹرز دینے میں ناکام رہا ہے۔ لواحقین وینٹی لیٹرز کے حصول کے لئے دربدر ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top