مقبول خبریں
ولرڈ ٹاٹئل فائٹ میں فتح کیلئے عثمان وزیر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
اسلام آباد: عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ میرے ولرڈ ٹاٹئل فائٹ ہے دعا کریں کہ وہ جیت جاؤں، بچوں کو کہوں گا کہ پڑھائی کرو اور ساتھ کوئی سپورٹ لازمی رکھو۔
پاکستانی انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سب نے جو کیا وہ ابھی کچھ نہیں کیا، جتنے بھی سپورٹس مین ہیں وہ اپنے لئے سوچتے ہیں باقی ملک کے لئے سوچتے ہیں۔
عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ زمرد خان جو ابھی تک کرتے آئے ہیں وہ ملک کے ہیرو ہیں، اگلے ماہ میرے ولرڈ ٹاٹئل فائٹ ہے دعا کریں کہ وہ جیت جاؤں، بچوں کو کہوں گا کہ پڑھائی کرو اور ساتھ کوئی سپورٹ لازمی رکھو۔
یہ بھی پڑھیں: باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ کا اعلان کردیا
ان کا کہنا تھا کہ پڑھنے لکھنے کے بعد صرف نوکری ہی نہیں کرنی جو زمرد خان نے کیا وہ کرو، صرف اپنا نہیں دوسروں کے بارے میں سوچ کر زندگی گزاریں۔