جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی صدر جوبائیڈن کے پہلے دورہ سعودی عرب کا باقاعدہ اعلان

15 جون, 2022 15:59

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کے پہلے دورہ سعودی عرب کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے، جو بائیڈن اگلے ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

سعودی شاہی دیوان سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر 15 سے 16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

امریکی صدر کو دورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔ صدر بائیڈن شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن کا سعودی عرب اور اسرائیل کے جلد دورے کا امکان

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن دورہ مشرق وسطیٰ اسرائیل سے شروع کریں گے، صدر بائیڈن فلسطینی قیادت سے مشاورت کے لیے مغربی کنارہ بھی جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top