جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا: فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات، 12 افراد زخمی

04 جنوری, 2021 17:37

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کے دوعلیحدہ واقعات میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعات فلوریڈا کی میامی ڈیڈ کاؤنٹی میں گزشتہ روز پیش آئے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو نامعلوم مسلح افراد نے باسکٹ بال کورٹ کے قریب لوگوں پرفائرنگ کی جس میں زخمی ہونے والے آٹھ میں سے چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: پولیس کی ایک اور سیاہ فام شہری پر فائرنگ، مظاہرین کا احتجاج

فائرنگ کے دوسرے واقعے میں چارافراد زخمی ہوئے، فائرنگ کے واقعات سے متعلق مزید تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top