جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کو چاہیے کہ تائیوان کو آزاد ملک تسلیم کرے : مائیک پومپیو، چین کا سخت ردعمل

05 مارچ, 2022 13:22

تائی پے : سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مزید نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، امریکہ کو ایک ملک کے طور پر تائیوان کو تسلیم کرنا چاہیے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ اور ممکنہ صدارتی امیدوار مائیک پومپیو نے تائیوان کے غیر سرکاری دورے کے دوران کہا ہے کہ امریکہ کو فوری طور پر تائیوان کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال کے ابہام کو تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔ 23 ملین آزادی پسند تائیوان کے عوام اور اس کی قانونی، جمہوری طور پر منتخب حکومت کی سفارتی شناخت کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : چین اگلے 6 برسوں میں تائیوان پر بڑا حملہ کردے گا : امریکی فوجی حکام

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مائیک پومپیو کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ایک سابق سیاستدان جس کی ساکھ طویل عرصے سے دیوالیہ ہو چکی ہے، ایسے شخص کی بکواس سے انہیں کوئی کامیابی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں چین کے سفیر نے رواں سال جنوری میں خبردار کیا تھا کہ اگر تائیوان کی حکومت نے آزادی حاصل کرنے کی کوشش کی تو چین اور امریکہ ممکنہ طور پر فوجی تنازعہ میں پڑ جائیں گے۔

خیال رہے کہ پومپیو ٹرمپ انتظامیہ کے سابق عہدیداروں کے ایک گروپ میں شامل ہیں، جنہیں 2024 میں صدارتی امیدواروں کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top