جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرے : چین

27 جولائی, 2021 14:08

بیجنگ : چین کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرے۔

چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کی چینی ہم منصب سے ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ چینی نائب وزیر خارجہ ژائی فینگ نے امریکی ہم منصب سے کہا کہ امریکہ چین کو برا بھلا کہہ کر کسی نہ کسی طرح اپنے داخلی مسائل کے لیے چین کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین سے کورونا ویکسین کی 42 لاکھ ڈوز آج پاکستان پہنچیں گی

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرے، ہمیں اندازہ ہے کہ امریکہ چین کو اپنا دشمن تصور کرتا ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے بھی امریکی تحفطات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے چین کی جانب سے سائبر کرائم، معاشی پابندیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جانب توجہ دلائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top