جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین: ارپن میں روسی فوجیں داخل، مختلف مقامات کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں جاری

07 مارچ, 2022 16:33

روس اور یوکرین تنازعے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت آتی جا رہی ہے، دونوں ممالک آج ایک بار پھر مذاکرت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو آج گیارہواں روز ہے، دونوں ممالک کے درمیان مزاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا۔

دوسری جانب یوکرین کے شہر ارپن میں روسی فوجیں داخل ہو چکی ہیں اور مختلف مقامات کا کنٹرل حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی پولش سرحد کے قریب قیام پذیر ہیں، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیز فائر پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد دوبارہ حملہ کیا گیا، ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ یہ قتل عام ہے، ناصرف قتلِ عام بلکہ سوچا سمجھا قتلِ عام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ پر حملہ، دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس شخص کو سزا دیں گے جس نے ہماری سرزمین پر ظلم کیا ہے، ظلم کرنے والوں کے لیے اس زمین پر قبر کے سوا کوئی پرسکون جگہ نہیں ہوگی۔

دوسری جانب روس پر معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے مختلف ممالک کیجانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، امریکہ روس سے تیل کی امپورٹ پر پابندی لگانے پر بھی غور کر رہا ہے جبکہ شمالی کوریا کی حکومت نے بھی روس کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top