مقبول خبریں
انڈر 19 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا
نارتھ ساؤنڈ : انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا نے 119 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم صرف 157 رنز ہی بناسکی۔
آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
کوارٹر فائنل میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو شکست، افغانستان پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئی
آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے، ٹیگ وائلی 71 اور کوری ملر 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔
A comprehensive victory for Australia!
They are now into the semi-finals of the Super League stage with a 119-run win over Pakistan 🌟#PAKvAUS | #U19CWC pic.twitter.com/c5fnjVhoAZ
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) January 28, 2022
پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے 3 اور اویس علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز کچھ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور پوری ٹیم 36ویں اوور میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے مہران ممتاز 29 رنز بناکر سب سے کامیاب بیٹر رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سیلز مین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔