جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں اسکول جانے والی دو طالبات اغواء، مقدمہ درج

30 اگست, 2022 12:59

کراچی : سول لائن تھانے میں کراچی سے اغواء ہونے والی دو طالبات کے مقدمے میں دو افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے سول لائن کی ہجرت کالونی سے نویں جماعت کی دو طالبات کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مغویہ کنول اور یسرا اسکول گئیں پر واپس نہ آئیں۔ لڑکیوں کے مبینہ اغواء کے دو مقدمات سول لائن تھانے میں درج کرلئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پولیس کی سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم، سینئر افسران عطیات دیں : کراچی پولیس چیف

لڑکیوں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ دونوں لڑکیاں ہجرت کالونی کی رہائشی ہیں۔ مغویہ کنول کے والد کی جانب سے درج مقدمے میں فرمان اور زبیر طاہر نامی دو افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مغویہ یسرا کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ دونوں لڑکیاں جمعہ 26 اگست کو مبینہ طور پر اغواء ہوئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top