جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

04 مارچ, 2020 11:53

نوشہرہ : زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

نوشہرہ کے علاقے پیر پائی بیلہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ میں جاں بحق کی شناخت حاجی خان کے نام سے ہوئی، جبکہ حاجی خان کا بھائی منتظر شدید زخمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ میں بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، 10 دن میں پانچ بچے شکار

دوسرے فریق سے عظمت ولد ایاز خان جاں بحق ہوا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جاں بحق افراد اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردیا۔

تھانہ اضاخیل پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top