جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹانک : گاڑی پر حملہ، ترکستان بیٹنی سمیت 2 افراد جاں بحق

21 دسمبر, 2019 11:46

ٹانک : گاڑی پر حملے کے نتیجے میں ترکستان بیٹنی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹانک میں سابق امن کمیٹی کے امیر ترکستان بیٹنی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ترکستان بیٹنی سمیت 2 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوگئے۔

ترکستان بیٹنی اپنے ساتھیوں سمیت ٹانک آرہے تھے کہ ان پر کڑی وام کے مقام پر فائرنگ کی گئی۔ ترکستان بیٹنی پر متعدد بار خود کش حملے بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک : پولیس موبائل پر بم حملہ، 6 پولیس اہکار زخمی، حملہ آور ہلاک

ترکستان بیٹنی نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف مسلح گروپ تشکیل دیا تھا۔ حملے میں ترکستان بیٹنی کا بیٹا محمد گل بھی زخمی ہوگیا، جبکہ جاں بحق افراد میں بھتیجہ عزیز الرحمان بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top