جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سری لنکا میں شدید بحران کے باعث پیٹرول و گیس اسٹیشنوں پر فوج تعینات

22 مارچ, 2022 14:30

کولمبو : سری لنکا میں پیٹرول کے بدترین بحران سے نمٹنے کے لیئے پیٹرول و گیس اسٹیشنوں پر فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

سری لنکا غیر ملکی زرمبادلہ کے بحران سے لڑ رہا ہے، جس نے کرنسی کی قدر میں کمی پر مجبور کیا اور خوراک، ادویات اور پیٹرول جیسی ضروری درآمدات کے لیے ادائیگیوں کو متاثر کیا، جس سے حکومت آئی ایم ایف سے رجوع کرنے پر مجبور ہوگئی۔

سری لنکا نے اہم اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافے اور قلت کے پیٹرول کی تقسیم میں مدد کے لیے سینکڑوں پیٹرول و گیس اسٹیشنوں پر فوجی تعینات کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی حملے کے بعد تیل کی سپلائی میں کمی کی ذمہ داری نہیں لیں گے : سعودی عرب

حکام نے بتایا کہ پیٹرول پمپوں اور مٹی کے تیل کی سپلائی پوائنٹس کے قریب فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ تین بزرگ افراد کے طویل قطاروں میں انتظار کے دوران ہلاک ہونے کے بعد کیا گیا۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر فیول پمپ پر کم از کم دو فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ فوجی پیٹرول کی تقسیم کو منظم کرنے میں مدد کریں گے، لیکن ہجوم پر قابو پانے میں شامل نہیں ہوں گے۔ یہ اقدام ذخیرہ اندوزی اور غیر مؤثر تقسیم کی شکایات پر لیا گیا۔

سپلائی کی کمی پر تناؤ کے باعث پیٹرول اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کے دوران ہنگامہ آرائی اور جھگڑے ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top