مقبول خبریں
بھارت کی کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے تلکرتنے دلشان کو بھی دھمکیاں
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پڑوسی ملک سری لنکا کے اسٹار کرکٹر تلکرتنے دلشان کو بھی نہ بخشا۔
دلشان کا کہنا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ انھیں کشمیر پریمئر لیگ کھیلنے سے روکنے کے لیے دھمکی دے رہا ہے، کہا گیا کہ اگر کشمیر پریمئر لیگ کھیلنے گئے تو پھر کبھی بھارت میں قدم نہیں رکھنے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارت دھمکیاں دے رہا ہے: ہرشل گبز
دھمکیوں کے باوجود سری لنکن کرکٹر کشمیر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا، دلشان نے کہا کہ بھارت مجھے کسی دوسرے ملک کے ایونٹ میں حصہ لینے سے روک نہیں سکتا۔