جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین سے کورونا ویکسین لیکر مزید تین طیارے پاکستان پہنچ گئے

25 اپریل, 2021 13:44

اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین لے کر تین طیارے پاکستان پہنچ گئے، پی آئی اے کی تینوں پروازیں مجموعی طور پر ویکسین کی دس لاکھ ڈوزز پاکستان لائیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 6852 کورونا ویکسین کی تین لاکھ ڈوزز لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے مزید پانچ لاکھ کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

دوسری پرواز پی کے 6853 بھی تین لاکھ سے زائد ڈوزز لے کر بیجنگ سے اسلام پہنچی جبکہ تیسری پرواز بھی صبح دس بجے بیجنگ سے اسلام آباد پہنچی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی پاکستان منتقلی کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top