جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے، چینی صدر کی جو بائیڈن کو دھمکی

29 جولائی, 2022 18:10

واشنگٹن: تائیوان کے مسئلے پر چینی صدر نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو میں تائیوان کے حوالے سے کہا کہ امریکا ون چائنا پالیسی کا احترام کرے۔

چینی صدر نے کہا کہ آگ سے کھیلنے والے جل جائیں گے، تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی امریکا کی جانب سے افغان اثاثے اپنے پاس رکھنے کی شدید مخالفت

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم نصب کو بتایا کہ امریکا تائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، امریکا کی تائیوان کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top