جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جو خود کو بہت اہل سمجھتے تھے وہ آج لندن بھاگے ہوئے ہیں: فرخ حبیب

04 جولائی, 2021 12:53

اسلام آباد: فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ جو خود کو بہت اہل سمجھتے تھے وہ آج لندن بھاگے ہوئے ہیں، سابق حکمران منی لانڈرنگ سے بیرون ملک میں محلات خریدتے رہے، وزیراعظم عمران خان اپنا پیسہ بینک چینل کے ذریعے وطن لائے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھرکی معیشت پر اثر پڑا ہے، کورونا وبا میں وفاق پر دباؤ ڈالا گیا کہ لاک ڈاؤن لگادیا جائے، وفاقی حکومت نے مزدور طبقے کا سوچا اور لاک ڈاؤن نہیں لگایا، کورونا وبا میں سخت لاک ڈاؤن نہ لگانے سے معیشت میں بہتری آئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو، آصف زرداری کی کرپشن کے وارث ہیں: فرخ حبیب

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث بڑی بڑی معیشتیں بیٹھ گئیں، وزیراعظم نے مخالفت کے باجود اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی، جو خود کو بہت اہل سمجھتے تھے وہ آج لندن بھاگے ہوئے ہیں، سابق حکمران منی لانڈرنگ سے بیرون ملک میں محلات خریدتے رہے، وزیراعظم عمران خان اپنا پیسہ بینک چینل کے ذریعے وطن لائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ اپوزیشن لیڈر رہیں: فرخ حبیب

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غیرملکی دورے پر سابق حکمرانوں کی طرح پیسہ خرچ نہیں کرتے، یہ لوگ لاکھوں ڈالر میں بیرون ملک کے دورے کرتے تھے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھے، کورونا کے باوجود ہماری برآمدات 31 ارب ڈالر ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی 31 ارب ڈالر کی برآمدات نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، ن لیگ کے آخری 3 سال میں ترسیلات زر میں اضافہ نہیں ہوا، ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو امریکا میں سیر سپاٹا کرکے واپس آجائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top