جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں داخل ہونے والے 40 سے 50 ہزار افراد کا کوئی ریکارڈ نہیں : شیخ رشید

08 جولائی, 2021 13:51

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے 40 سے 50 ہزار افراد کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیر الیکشن مہم میں جلد جائیں گے۔ ان کے ہمراہ آزاد کشمیر جاؤں گا۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے جلد لائحہ عمل طے کریں گے۔ افغانستان میں کورونا صورتحال سنگین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج حساس ترین فارنزک لیبارٹری کا دورہ کیا۔ انشاللہ آگلے ایک ماہ میں کام شروع ہوجائے گا۔ پاکستان میں داخل ہونے والے 40 سے 50 ہزار افراد کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ ان سب معاملات پر بھی نظر ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پرچی پر آئے چیئرمین نوجوانوں کو بھی پرچی پاس بنانا چاہتے ہیں : حلیم عادل شیخ

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ کے ذریعے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت پر کشمیر میں آج جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ 5 اگست کے قوانین واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ بلاول دل کا جانی ہے، بلاول کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا۔ یہ سیاست کا کھیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف ہم کارروائی کرنے جارہے ہے۔ میں کہہ رہا ہوں کہ باہر سے پاکستان میں منشیات لائی جا رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top