جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معرف شوبز جوڑی جویریہ اور سعود حج کے لئے روانہ ، لیکن شدید تنقید کی زد پر

05 جولائی, 2022 13:56

معروف پاکستانی شوبز جوڑی جویریہ اور سعود کو حج پر روانگی کی تصویر شئیر کی ہے مگر اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جویریہ نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے شوہر سعود کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے احرام باندھا ہوا ہے، نیز جویریہ نے اس تصویر کے کیپشن میں حج کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر ادا بھی کیا ہے۔

 

اداکارہ کی جانب سے حج کی ادائیگی کی پوسٹ شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں ساتھ ساتھ کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ساتھی اداکاروں اور کریو ممبرز کے واجبات ادا نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ حج کی ادائیگی سے قبل جویریہ اور سعود کو اپنے ذمے تمام متاثرین کے بقیہ واجبات فوری ادا کرنے چاہئیں۔

یاد رہے کہ جویریہ اور سعود بھی رواں سال حجِ اکبر کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

یہ پڑھیں  : جویریہ اور سعود نے میرے بھی لاکھوں روپے ہڑپ لئے، اداکارہ شیری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top