جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کے چوکیدار نے چوروں کے ساتھ مل کر شہر کو لٹوایا ہے : مصطفیٰ کمال

06 اگست, 2022 11:42

کراچی : پی ایس پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس اب پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا ہے، کراچی والے اپنے چوکیدار بدلیں۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کا تصور کیوں نہیں ہے؟ نالوں کی صفائی بارش سے 4 مہینے پہلے ہوتی ہے۔ کراچی والے آج بھی پینے کا صاف پانی مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کا کراچی میں بارشوں کے باعث خراب انفرااسٹرکچر کی مرمت جلد کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت میں تھی، آج بھی حکومت میں ہے۔ لوگوں کے پاس اب پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا ہے۔ ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے اپنے چوکیدار بدلیں۔ کراچی کے چوکیدار نے چوروں کے ساتھ مل کر شہر کو لٹوایا ہے۔ بجلی کے لیے مختلف کمپنیوں کو لائسنس دینے پڑیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top