جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طالبان نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ مسترد کردی

11 جون, 2022 15:09

کابل : افغانستان میں طالبان کی زیر قیادت حکومت نے ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کی ایک حالیہ رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

افغانستان میں طالبان کی زیرقیادت حکومت نے ہیومن رائٹس واچ کی ایک حالیہ رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، جس میں انسانی حقوق خصوصاً خواتین کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

طالبان کی اسلامی امارات افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ شہریوں کو اس وقت ملک میں کسی بھی دوسرے دور کے مقابلے میں بہتر انسانی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی افغانی پاسپورٹ پر کراچی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، جوڑا گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار اداروں سے کہتی ہے کہ وہ پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، انہیں ملک میں سچائی پر غور کرنا چاہیے اور اسے قبول کرنا چاہیے۔

افغانستان میں گزشتہ 20 سالوں کے مقابلے میں انسانی حقوق کا احترام کیا جاتا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ غلط اور بے بنیاد تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top