جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ نے سعد رضوی کے رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا

12 اکتوبر, 2021 16:12

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سعد رضوی کے رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد روکتے ہوئے معاملہ لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔

سپریم کورٹ میں تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد جان کی بازی ہارے۔ ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع نہیں کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا انسداد دہشتگری دفعات کے تحت نظر بندی کا کوئی گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا؟ جس پر پنجاب حکومت بتایا کہ جی گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ سعد رضوی کے وکیل نے کہا کہ حکومت کے پاس نوے دن کے بعد نظر بندی کی توسیع کا اختیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : باپ کی جگہ بیٹے کو سرکاری نوکری دینا وراثت نہیں، قانون عجیب ہے : سپریم کورٹ

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ شاید دونوں فریقین کی طرف سے کیس کو درست طریقے سے ڈیل نہیں کیا گیا۔ جو ماضی میں واقعہ ہوئے آپ اسے تو مانتے ہیں کہ ایسا واقعہ ہوا۔

وکیل سعد رضوی نے کہا کہ جب ہنگامہ ہوا اس سے پہلے کے سعد رضوی جیل میں ہیں۔ سعد رضوی بغیر کسی وجہ کے چھ ماہ سے جیل میں قید ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی کیس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سعد رضوی کے رہائی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا اور معاملہ لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top