جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کے دوران حالات کسی جنگ سے کم نہیں : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

04 اگست, 2021 13:03

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ احتیاط کے حوالے سے اسلامی احکامات واضح ہیں، کورونا کے دوران حالات کسی جنگ سے کم نہیں۔

سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسپتال سے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ زندگی سب کا بنیادی حق اور صحت اس کا اہم ترین حصہ ہے۔ میں اور میری اہلیہ دونوں کو کورونا ویکسین لگ چکی، تمام احتیاط کے باوجود ہم دونوں بھارتی وائرس کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا کے باعث مزید 46 ہلاکتیں

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ عید الاضحیٰ کی نماز کے دوران بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی۔ فیصل مسجد میں لوگوں نے کندھے سے کندھا ملا کر نماز ادا کی۔ وباء کے دوران احتیاط کے حوالے سے اسلامی احکامات واضح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران حالات کسی جنگ سے کم نہیں۔ ٹی وی اور ریڈیو پر کورونا ماہرین سے عوام کو آگاہی دلوائی جائے۔ عالمی وباء سے نمٹنا ہماری مشترکہ قومی ذمے داری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top