جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم ملک کو این جی او کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں: سراج الحق

26 اپریل, 2021 19:59

لاہور: سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کو این جی او کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، کمزور معاشی حالات نے عوام کو مایوسی کا شکار کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ المیہ یہ ہے کہ حکومت کو اپنی ناکامیوں کا ادراک تک نہیں، کمزور معاشی حالات نے عوام کو مایوسی کا شکار کردیا ہے۔ اسمبلی میں موجود 2 بڑی سیاسی جماعتوں نے موجودہ نظام کو سہارا دیا، ماضی کے حکمرانوں نے بھی ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی اقدامات اور وزارتوں میں تبدیلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: سراج الحق

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کو این جی او کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک میں کورونا کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور جیسے شہر میں بھی وینٹی لیٹرز ختم ہو گئے ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top