جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں وہ صرف قوم اور ملک کا سوچتے ہیں: اسد قیصر

17 اکتوبر, 2021 17:29

صوابی: اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں وہ صرف قوم اور ملک کا سوچتے ہیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے، پوری دنیا میں مشکل حالات ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں معاشی طورپر مشکلات ہیں، افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی اور ترقی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 5 سال پورے کریں گے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے: شیخ رشید

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ رشکئی اقتصادی زون سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں وہ صرف قوم اور ملک کا سوچتے ہیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے، پوری دنیا میں مشکل حالات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے حالات تبدیل ہورہے ہیں، خطے میں امن سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top