مقبول خبریں
شاہین شاہ کی اہلیہ انشا کے ہینڈ بیگ کی قیمت ، سوشل میڈیا کا نیاموضوع
پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر، انشا آفریدی کے ہاتھ میں پکڑے بیگ کے باعث موضوع گفتگو بن گئی۔
پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ کے بعد انشا آفریدی کی شوہر شاہین آفریدی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انشا اور شاہین کو پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ دیکھا گیا۔
اس تصویر میں انشا کے معروف برانڈڈ بیگ لینے سے متعلق کئی قسم کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
جس کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کے ذریعے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انشا آفریدی نے معروف غیر ملکی برانڈ گوچی کا بیگ لیا ہوا ہے جس کی قیمت 2394 امریکی ڈالر ) 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) ہے ۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ بیگ اب آؤٹ آف اسٹاک ہوچکا ہے جس کے باعث ویب سائٹ پر بیگ دستیاب نہیں۔
اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جا نب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جارہا ہے اور کچھ صارفین نے بیگ کو اوریجنل گوچی کے بجائے فرسٹ کاپی قرار دیا۔
یہ پڑھیں : عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے: شاہین آفریدی