جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

راولپنڈی کے لوگوں کا 75سال میں مہنگائی کیخلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا: شیخ رشید

03 جولائی, 2022 13:16

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں کا 75سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ راولپنڈی کے عوام نے پریڈ گراؤنڈ کیلئے تاریخ ساز ریلی نکالی، راولپنڈی کے عوام نے عمران خان کا تاریخی استقبال کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایسی ریلی اور استقبال کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی، راولپنڈی کے لوگوں کا 75سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوٹرل کو بتایا ملک کو ڈی اسٹیبلائز کیا تو یہ سنبھال نہیں سکیں گے: عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو 60 تعلیمی ادارے، 4 خواتین یونیورسٹیاں بنائیں یہ اس کا بھی ایک نتیجہ تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top