جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گلگت بلتستان کے عوام جانے والی اور ٹانگیں کانپتی حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے : مریم نواز

11 نومبر, 2020 16:13

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب وہ دور آئے گا جو عوام کے خادموں کا ہوگا، گلگت بلتستان کے عوام جانے والی اور ٹانگیں کانپتی حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے علی آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شاندار استقبال کی شکر گزار ہوں۔ یہ پہلا ورکرز کنونشن ہے جس میں سماجی فاصلہ اور ڈسپلن نظر آیا۔ انشان اللہ ہنزہ میں ضرور شیر کی دھاڑ گونجے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمار میر وہ ہے جو وفا نبھانا جانتا ہو۔ مسلم لیگ ن کا میر وہ نہیں ہوسکتا، جو مشکل وقت میں بھاگ جائے۔ اب وہ دور آئے گا جو عوام کے خادموں کا ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے وزیراعلیٰ نے گلگت کی اتنی خدمت کی جو 70 سال میں نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈھٹائی سے کہتا ہے کہ مہنگائی مسلم لیگ ن اور پی پی کا پروپیگنڈا ہے : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ جو وعدے نواز شریف نے آپ سے نبھائے وہ کسی نے نہیں نبھائے۔ اس عمران خان کی جعلی حکومت نے ترقیاتی کاموں کا راستہ روکا تھا، الیکشن کے بعد ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کریں گے۔ مجھے مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی گواہی دیں۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام جانے والی اور ٹانگیں کانپتی حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، جو جھوٹ اور یوٹرن کے سوا کچھ نہیں۔ 15 نومبر کو تقدیر کا فیصلہ ہوگا کہ انہیں جھوٹے اور لوٹوں کی ضرورت نہیں ہے، جنہوں نے بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ جسے عوام بد دعائیں دے رہی ہے، انہیں ووٹ نہیں دیں گے، بد زبانی کرنے والوں کو جگہ نہیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کرتی ہوں کہ نواز شریف اور مریم نواز آپ کی خدمت کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور بابا جان کو رہا کیا جائے، ظلم بند کرو، ن لیگ کے کارکنوں اور بابا جان کو رہا کرو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top