جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کے نئے کیسز کی تعداد ہزار سے کم ہوگئی، مزید 26 افراد جاں بحق

08 اکتوبر, 2021 09:25

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی سے ہلاکتوں میں بھی کمی آگئی، مزید 26 افراد وباء سے شکست کھا کر موت کی نیند سو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45 ہزار 619 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 912 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کانگو وَائرس پھیلنے لگا، دو مریض انتقال کرگئے

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 58 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 56 ہزار 233 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اشارعیہ 99 فیصد رہی، 2 ہزار 763 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top