جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت نے انتخابی قوانین میں ترمیم کرکے دھاندلی کا پیکج بنا دیا : احسن اقبال

19 جون, 2021 15:34

لاہور : احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، جب ان کی دم پر پاؤں آتا ہے تو یہ پیر پکڑتے ہیں، حکومت نے انتخابی قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے دھاندلی کا پیکج بنا دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت جس دن سے آئی ہے جھوٹ کے فلسفے پر کار بند ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں جو پی ٹی آئی حکومت نے تشدد کیا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن کے خطاب کو تین روز تک روکے رکھا۔ اپوزیشن کو اس معاملے کیا مفاد ہوگا؟ عمران خان کی ہدایت پر لیڈر آف اپوزیشن کی تقریر کو متاثر کیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ یہ حکومت جھوٹ پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نالائقی میں پی ایچ ڈی کیئے ہوئے ہے۔ یہ حکومت حکمرانی سے ناواقف ہے۔ حکومت نے انتخابی اصلاحات میں تبدیلی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آن بورڈ نہیں لیا۔ انتخابی قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے دھاندلی کا پیکج بنا دیا ہے۔ اس طرح ہر حکومت اپنا الیکشن قوانین بنا کر دھاندلی کر سکے گی۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ آرٹیکل 61 واضح کرتا ہے کہ آبادی کی بنیاد پر حلقوں کی تقسیم ہو گی۔ حکومت نے اس کو تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کے آئین سے کھلواڑ کیا۔ آئین میں کسی بل کے ذریعے ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ دو تہائی اکثریت سے ہی اس میں ترمیم ہو سکتی ہے۔ موجودہ حکومت بوگس قانون سازی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات کا طریقہ کار کسی ایک جماعت کی مرضی اور پسند کا نہیں ہوگا : شیری رحمان

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ تجاویز پر بھی اب کمیٹی بنا دی ہے۔ حکومت نے ایف بی آر سے مشاورت کے بغیر بجٹ پیش کر دیا ہے۔ ہر وقت چور چور کا شور مچایا ہوا ہے۔ تین سال میں کتنی چوری پکڑی ہے؟ موجودہ حکومت نے ہم سے زیادہ تیرہ ہزار ارب کا قرضہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایک پیسے کا جواب دے رہے ہیں۔ آج پوری قوم کا ہر فرد پونے دو لاکھ کا مقروض ہوچکا ہے۔ یہ حکومت پاکستان کے آئین اور معیشت سے کھیل رہی ہے اور کسی معاہدے پر کھڑی نہیں رہ سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف کے مارشل لاء کے بعد سے مسلم لیگ ن فولادی طاقت بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کا ووٹر پی ٹی آئی میں گیا، زرداری صاحب کی لڑائی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ ن لیگ کو ان سے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ اس حکومت کے درجنوں چہرے ہیں۔ جب ان کی دم پر پاؤں آتا ہے تو یہ پیر پکڑتے ہیں۔ عمران نیازی صاحب اپنے ہر بیان سے یوٹرن لیتے ہیں۔ ہوائی اڈوں کے بیان پر وزیر اعظم پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کو چاہیئے کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کیساتھ مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ہم پی ڈی ایم کے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ شہباز شریف صاحب اور پی ڈی ایم ایک ہی بات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت ہیں جس کیلئے پاکستان کو مضبوط انتظامی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے لوگ بہت شاہستہ لوگ ہیں۔ ہمارے ایم این اے کا مقصد منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top