جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مسلح تحریک کا گینگ لیڈر عمران خان ہے، جس نے سیاسی نقاب چڑھایا ہوا ہے:مریم نواز

31 مئی, 2022 17:43

مری میں ن لیگ کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے، عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر چلا گیا ہے، کل شہباز شریف سے میٹنگ ہوئی تو پتہ چلا کہ اس وقت ملک کے اصل میں کیا حالات ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے سیاسی انتقام اور اپنے ذاتی مفاد کے علاوہ کچھ کام نہیں کیا۔

ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی بے وقوفی سے تمام دوست ملکوں سے تعلقات خراب کئے، سب کو ناراض کیا۔

ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ترکی نے جو منصوبے شروع کیے، انہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے بری طرح خراب کیا گیا، ترکی کے سارے منصوبے تعطل کا شکار ہیں، وزیر اعظم صاحب ترکی اس لیے گئے ہیں کہ جو منصوبے ان کی نااہلی کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں انہیں دوبارہ چلایا جائے۔

نائب صدرکا کہنا تھا کہ ہم نے اتنے جلسے کیے، کہیں کوئی اسلحہ نظر آیا؟ ہمارا مقصد فتنہ، شر اور فساد پھیلانا نہیں ہے، ان کی تحریک پر تشدد تحریک میں بدل چکی ہے، خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے عمران خان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا، پوچھتی ہوں ایک شخص نے اپنی کرسی کی خاطر صوبے کے معصوم بچوں کو کیوں مروایا؟

مریم نواز نے کہا کہ یہ لوگ جہاد نہیں فساد کر رہے ہیں اور اس فساد کو روکنا عین جہاد ہے، عمران خان نے اپنے انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس اسلحہ تھا، لانگ مارچ سے پہلے رانا ثناء اللّٰہ بھی یہی کہہ رہے تھے کہ یہ لوگ مسلح ہیں، ان کے پاس کوئی جواز نہیں رہ گیا کہ یہ لوگ کہیں کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا استعفوں کی تصدیق سے انکار، اسپیکر نے آئینی مشاورت شروع کردی

نائب صدر نے کہا کہ کیا فرق رہ گیا عمران خان اور دہشت گرد میں؟ پوچھتی ہوں کیا ایسے دہشت گرد کو کھلے عام چھٹی ملنے چاہیے؟ پاکستان کے عوام آپ کے خلاف رد الفساد لانچ کرے گی، مسلح تحریک کا گینگ لیڈر عمران خان ہے، جس نے اپنے چہرے پر سیاسی نقاب چڑھایا ہوا ہے، اگر تمہیں یہی دہشت گردی کرنی تو اپنے چہرے سے سیاسی نقاب ہٹاؤ پھر ریاست پاکستان تمہارا مقابلہ کرے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ اس کے اپنے بچے جہاد کی فرنٹ لائن میں کیوں نہیں کھڑے ہوتے؟ یہ گھناؤنی سازش کر رہا ہے کہ اگر میرا اقتدار نہیں رہا تو ہر جگہ آگ لگا دوں گا۔

مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا صوبے کی فورس کے ساتھ حملہ کروں گا،وفاق پر حملے کا بیان کسی اور وزیراعلیٰ نے نہیں دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top