جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا، حسن علی ٹیم سے باہر

16 جولائی, 2021 14:03

ناٹنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج آغاز ہورہا ہے، دونوں ٹیمیں ناٹنگھم میں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

ون ڈے سیریز میں تین صفر سے شکست کے بعد قومی ٹیم کا اگلا امتحان انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے۔

مختصر فارمیٹ میں گرین شرٹس نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی، سینیئر بیٹسمین محمد حفیظ نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے ناٹنگھم میں بھرپور پریکٹس کی، نیٹ پر بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور زور لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی شاندار اننگز بھی پاکستان کو وائٹ واش سے نہ بچا سکی

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کی مکمل قومی ٹیم میدان میں اترے گی، کپتان مورگن سمیت نو اہم کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top