جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی حکومت کو خود نہیں معلوم کہ وہ پاکستان کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

14 اپریل, 2021 18:01

کراچی: سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو خود نہیں معلوم کہ وہ پاکستان کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے اپنے اختیارات استعمال کرکے مردم شماری کی منظوری دی۔

وزیراعلی ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو خود نہیں معلوم کہ وہ پاکستان کیلئے کیا کرنا چاہتے ہیں، جب وفاقی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ مردم شماری غلط ہے تو پھر اسے منظور کرنے کا کیا جواز ہے۔ وزیراعظم نے اپنے اختیارات استعمال کرکے مردم شماری کی منظوری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کے دور حکومت میں یہ مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں آیا تھا، اوراس وقت طے ہوا تھا کہ آئین میں ترمیم کے ذریعے مردم شماری کی عبوری منظوری دی جائے، لہذا آئین ترمیم کے ذریعے ایسا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشترکہ مفادات کونسل کا فوری نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

مراد علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ اس مردم شماری کو مسترد کرکے ایک سال میں نئی مردم شماری کرائی جائے۔

مراد علی شاہ نے سروے کا حوالے دے کر بتایا کہ کس طرح مردم شماری میں سندھ کی کم از کم ڈیڑھ کروڑ آبادی کو کم گنا گیا ہے، وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تمام جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔

وزیراعلی سندھ نے سندھ کے تین اسپتالوں کا معاملہ وزیراعظم کے ساتھ طے ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون اور مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہدایت کی گئی ہے کہ معاملہ سندھ حکومت کی خؤاہش کے مطابق حل کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top