جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

05 اپریل, 2023 16:55

پنجاب میں انتخابات کے شیڈول  کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شیڈول جاری کیا۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہوگی، اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی۔

امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو پولنگ کروانے کا حکم دیا تھا۔

یہ پڑھیں : الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top